شامی فوج روسی فضائیہ کیساتھ مل کر حلب میں کارروائی کیلئے تیار

شامی فوج روسی فضائیہ کیساتھ مل کر حلب میں کارروائی کیلئے تیار

دمشق(اے پی پی)شامی وزیراعظم وائل نادر الحلقی نے کہا ہے کہ شام کی زمینی فوج روسی فضائیہ کے ساتھ مل کر حلب کو ’آزاد‘ کرانے کی کارروائی شروع کرنے والی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق دمشق کا دورہ کرنے والے روسی ارکان پارلیمنٹ سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ شامی فوجی حلب میں ان تمام غیرقانونی گروپوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو فائربندی معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس سے روسی طیارے شام میں بشارالاسد کی حکومت کے مخالفین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ حالیہ سیزفائر معاہدے میں اعتدال پسند باغیوں کو تو شامل کیا گیا ہے، تاہم اسلامک اسٹیٹ اور النصرہ فرنٹ جیسی شدت پسند تنظیموں کو شامل نہیں کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر