پی سی بی کو ابھی تک ہیڈکوچ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی : شکیل شیخ

پی سی بی کو ابھی تک ہیڈکوچ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی : شکیل شیخ

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک ہیڈ کوچ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، آئی پی ایل میں موجود کوچز میں سے کوئی ایک کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ ہوسکتا ہے ۔ چیئرمین فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی شکیل شیخ نے آن لائن کو بتایا کہ ابھی تک پی سی بی کو ہیڈ کوچ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہیڈ کوچ کے انتخابات کی ذمہ داری سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی ہے اور دونوں ان دنوں آئی پی ایل میں موجود اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ساتھ ہی وہاں موجود مختلف کوچز پر گہری نظر رکھیں ہوئے ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ آئی پی ایل میں موجود کوچز میں سے کسی ایک کوچ کی قسمت کھل سکتی ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے آسٹریلیا کے کرکٹر ڈین جونز کو وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی حمایت کا ووٹ حاصل ہے لیکن وہ پی سی بی کی شرائط پر پورا نہیں اترتے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی