بھارتی کرکٹ بورڈ نے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کوآئی پی ایل سے باہر کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کوآئی پی ایل سے باہر کردیا

ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ نے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کوآئی پی ایل سے باہر کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق52 سالہ بھوگلے کو ایونٹ کے آغاز سے قبل بتایا گیا کہ ان کی خدمات حاصل نہیں کی جارہیں۔اس بارے میں بی سی سی آئی نے آفیشل طور پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی تاہم کچھ آفیشلز کا کہنا ہے کہ بھوگلے کے خلاف سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا جس میں امیتابھ بچپن بھی شامل تھے ٗاس کے علاوہ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے دوران ناگپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کے میچ کے موقع پر ودھاربا کرکٹ ایسوسی ایشن کے آفیشلز سے الجھے بھی تھے، ادھر بھوگلے کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی ابھی تک مجھے کمنٹیٹرز کی فہرست سے باہر ہونے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی