,نیپال کو تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی مل گئی
کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال کو تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی مل گئی، آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں نیپال اور نمیبیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین روزہ میچ تری بھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ نیپال کا واحد انٹرنیشنل وینیو ہے جہاں پر 2013 میں ایشین کرکٹ کونسل ٹی 20 کپ منعقد ہوا تھا ٗیہ میچ 16 سے 18 اپریل تک کھیلا جائے گا۔