قومی ٹیم ساؤتھ ایشین فٹسال چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ملک مہربان علی

قومی ٹیم ساؤتھ ایشین فٹسال چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ملک مہربان علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ساؤتھ ایشین فٹسال چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، یہ چیمپئن شپ 2 مئی سے بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان ، میزبان بھارت، نیپال، مالدیپ، افغانستان، سری لنکااور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 20 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں 18 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں عمران خان، عدنان سمیع، سعاد محمد، محمد عبید خورشید، گوہر علی مظفر، ذین جاوید، ابوبکر، یاسر خان، محمددرب الیاس، محمد احسن، دانیال جاوید، اسد احمد، حسنین احمد، احسن احمد، بلال احمد، عثمان رفیق، فیصل رفیق اور اشفاق شامل ہیں۔
،ان کھلاڑیوں کو کوچز عدنان ملک اور تنویراحمد جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گے،ملک مہربان نے کہا کہ 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان 28 اپریل کو کیا جائے گا۔