جو بھی کوچ آئیگا مل کر بہتر کارکردگی دکھائیں گے، عمر اکمل

جو بھی کوچ آئیگا مل کر بہتر کارکردگی دکھائیں گے، عمر اکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم ایک فیملی کی طرح بن چکی ہے ،جو بھی نیا کوچ آئے گا اس کے ساتھ مل کر بہتر کارکردگی دکھائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بلے باز عمر اکمل نے کہاکہ پاکستان نے انہیں عزت دی ہے ،ہمیشہ دل و جان سے ملک کیلئے کھیلتے ہیں ۔سابق کوچ وقار یونس کے ساتھ بہت اچھا وقت گزار اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔عمر اکمل نے کہا کہ کرکٹ ٹیم ایک فیملی ہے اور ہم سب اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے محنت کر رہے ہیں ٗامید ہے کہ نئے کوچ کے ساتھ ملکر اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔