، پیٹ کی چربی پگھلانے کیلئے رات کو نیم گرم پانی میں یہ قدرتی چیز ملا کر پئیں

، پیٹ کی چربی پگھلانے کیلئے رات کو نیم گرم پانی میں یہ قدرتی چیز ملا کر پئیں

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے کئی نسخے آزماکر تنگ آچکے ہیں تو ذیل میں بتائے ہوئے نسخے کو ایک بار ضرور آزمائیں۔یہ نسخہ سیب کے سرکے کو نیم گرم پانی میں استعمال کرنا ہے اور ہر رات کو اس کے استعمال سے پیٹ کی چربی پگھل جائے گی۔سیب کے سرکے کو ہزاروں سال سے استعمال کیا جارہا ہے اور بہت آزمودہ بھی پایا گیا ہے۔اس میں موجود تیزابی خاصیت کی وجہ سے چربی اور کھانے کے مضر حصے فوری طور پر پگھلنے لگیں گے۔اس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرے گا اور خون میں شوگر کی مقدار بھی کنٹرول میں رہے گی۔لوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی کی سائنسدان کیتھرین شیمین کا کہنا ہے کہ وزن کم ہونے سے کئی خطرناک بیماریاں دور ہوں گی اور آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں گے۔نیم گرم پانی میں ایک سے تین بڑے چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں۔اگر چاہیں تو پانی میں شہد بھی ملا لیں تاکہ ترش ذائقے سے بچاجاسکے۔دن میں یہ مشروب دو بار یعنی ناشتے اور رات کے کھانے سے پہلے استعمال کیا جاسکتا ہے۔آپ چاہیں تو پانی میں سیب کے چند قطرے ملاکر یہ پانی سارا دن استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی