ممکنہ طورپر دنیا کا سب سے بڑا اژدھا پکڑا گیا

ممکنہ طورپر دنیا کا سب سے بڑا اژدھا پکڑا گیا

کولالمپور(نیوز ڈیسک) ممکنہ طورپر اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اژدہا ملائیشیاء سے پکڑاگیااور انڈے دینے کے بعد اس مادہ اژدہاکی موت واقع ہوگئی۔برطانوی میڈیا نے ملائیشین حکام کے حوالے سے بتایاکہ 26فٹ یا 8میٹر لمبایہ مادہ اژدہا جمعرات کو پناگ جزیرے میں واقع زیرتعمیر پل کے پاس گرے ہوئے درخت کے نیچے دیکھاگیا جوشایداب تک برآمد ہونیوالا سب سے بڑا اژدہاہے۔ موقع پر کام کرنیوالے مزدوروں نے ریسکیو سروس کو کال کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تقریباً آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد اژدھے کو پکڑلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملنے والے اڑدھے (python) کو باقاعدہ تولا نہیں جا سکا تاہم ہری سیان کا کہنا ہے کہ اس کا وزن تقریباً 250 کلوگرام ہے۔

مزید : علاقائی