نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ سکینڈل کے مرکزی ملزم سابق جنرل مینجر کامران سعید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ سکینڈل کے مرکزی ملزم سابق جنرل مینجر کامران سعید ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ سکینڈل کے مرکزی ملزم سابق جنرل مینجر کامران سعید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار سابق جنرل مینجر کامران سعید کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اس پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاداور جھوٹے ہیں لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ سابق جی ایم کامران سعید نے نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ کیس میں فراڈ کرکے قومی خزانے کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا،ملزم نے سابقہ تاریخوں میں اندراج کرکے کھاد ایجنسیوں کو کوٹے سے زائد کھادفراہم کی،ملزم نے دستاویزات میں بھی ردوبدل کیالہذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

مزید : علاقائی