ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن کی کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کے معاملے پراز خود نوٹس لینے کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل

ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن کی کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کے معاملے پراز خود نوٹس ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن نے کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کے معاملے پراز خود نوٹس لینے کے لئے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کردی۔اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے چیف جسٹس کو ایک عرضداشت بھیجی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں ڈاکٹرز کوپرامن مظاہرے کے دوران ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پولیس گردی کے نتیجے میں کئی ڈاکٹروں کی حالت شدید خطرے میں ہے جبکہ ایک ڈاکٹر کی آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے جسے ریاست نہیں چھین سکتی۔درخواست میں اپیل کی کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز پر تشدد کے معاملے پر از خود نوٹس لیا جائے تاکہ تمام حقائق منظر عام پر آ سکیں اور تشدد کے مرتکب افراد کا تعین کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مزید : علاقائی