کاہنہ،نہرسے24سالہ خاتون کی نعش برآمد،شناخت نہ ہوسکی

کاہنہ،نہرسے24سالہ خاتون کی نعش برآمد،شناخت نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ڈیال سنگھ گاؤں کے قریب نہر سے 24 سالہ خاتون کی تین روز پرا نی لاش برآمد ہوئی ہے۔پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ کاہنہ میں ڈیال سنگھ گاؤں کے قریب نہر سے 24 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس کے مطابق لاش برہنہ حالت میں ملی اور تین سے چار روز پرانی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شنا خت نہ ہو نے پر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -