برکی،طالب علم کے اغوامیں ملوث ملزم پانچ سال بعد گرفتار

برکی،طالب علم کے اغوامیں ملوث ملزم پانچ سال بعد گرفتار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) برکی پولیس کی کارروائی،لاہورسکول آف اکنامکس کے طالب علم کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والا اشتہاری ملزم پانچ سال بعد گرفتار کرلیاگیا۔ایس ایچ او برکی کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی ملزم شاہد نے پانچ سال قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاہور سکول اف آف کنامکس کے طالب علم زین العابدین کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔شاہد کے دیگر ساتھی چند ماہ قبل گرفتارکرلئے گئے تھے تاہم شاہد تاحال مفرور تھا۔ برکی پولیس نے ملزم شاہد کو ڈیفنس کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی