مزنگ، تیز رفتار ٹرک نے 18سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

مزنگ، تیز رفتار ٹرک نے 18سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) مزنگ میں تیز رفتار ٹرک نے 18سالہ نوجوان کو کچل دیا ۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق چونیاں کا رہائشی18سالہ سلیمان ملک شاپ پر کام ختم کر کے مزنگ کے علاقے جنازگاہ کے قریب سے موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سلیمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ میں منتقل کر کے ٹرک ڈرائیور قائم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔متوفی کے بھائی عرفان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مزید : علاقائی