ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لا ہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے اور انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا ئے گی ۔انہوں نے کہا ون ویلنگ کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران ابتک 1568ویلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے، اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر انچارج اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ انسپکٹر اقبال حمید سمیت 17پٹرولنگ آفیسرز اور وارڈنز کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں شہر کی اہم شاہراؤں پر ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے پر انچارج اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ کو 2ہزار جبکہ 16ٹریفک وارڈنز کوپانچ پانچ سو روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی