آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

لاہور( کامرس رپورٹر)محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ ، ہزارہ ،پشاور، مردان ڈویژن)، فاٹا گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری کا امکان۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ،گوجرانوالہ، راولپنڈی اورلاہور ڈویژن میں چندمقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، پنجاب، فاٹا ،بلوچستان اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سکھر، دادو، میرپور خاص، چھور، مٹھی، پڈعیدن، لاڑکانہ، حیدرآباد37، بدین، روہڑی، تربت اور موہنجوداڑو 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر