بلوچستان حکومت نے کل بھوشن یادیو کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

بلوچستان حکومت نے کل بھوشن یادیو کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بلوچستان حکومت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے افسرکل بھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی پولیس کو خط لکھا تھا جس پر صوبائی محکمہ داخلہ کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی اور فارن ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہی ایف آئی آرکو سیل کردیا۔

مزید : صفحہ اول