وزیراعظم کادورہ ترکی منسوخ ،صدر ممنون او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے

وزیراعظم کادورہ ترکی منسوخ ،صدر ممنون او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ترکی کا دورہ منسوخ کردیا،صدر ممنون حسین ان کی جگہ او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پیر کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ترکی کا دورہ منسوخ کردیاہے۔وزیراعظم نے14اور15اپریل کو او آئی سی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی کے شہر استنبول جانا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے او آئی سی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے صدر ممنون حسین کو نامزد کردیاہے جو اب ان کی جگہ ترکی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ ترکی کو منسوخ کرنے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی وجوہات ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے گذشتہ دو ہفتوں میں دوسرا غیرملکی دورہ منسوخ کیا ہے اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا تھا جس دوران انہوں نے واشنگٹن میں ہونے والی جوہری سلامتی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی

مزید :

صفحہ اول -