نیب کی شریف خاندان ‘ چوہدری برادران اور اسحاق ڈار کیخلاف 15 سال پرانے مقدمات پر مزید تحقیقات کی منظوری

نیب کی شریف خاندان ‘ چوہدری برادران اور اسحاق ڈار کیخلاف 15 سال پرانے مقدمات ...

لاہور (وقائع نگار) نیب نے شریف برادران ‘ چوہدری برادران اور اسحاق ڈار کے خلاف 15 سال پرانے مقدمات پر مزید تحقیقات کی منظوری دے دی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف‘ نواز شریف‘ اسحاق ڈار اور چوہدری برادران کے خلاف مقدمات بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان15سال پرانے مقدمات کی مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے نیب کی جانب سے نئی دستاویز میں مقدمات میں وزیراعظم میا ں نواز شریف ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمات میں ان کے عہدے بھی ساتھ لکھے گئے ہیں۔ اور مزید تحقیقات کے لیے حکمت عملی اختیار کر لی ہے ۔س

مزید : صفحہ اول