جنرل راحیل سے رچرڈاولسن کی ملاقات،افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال

جنرل راحیل سے رچرڈاولسن کی ملاقات،افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال ...

راولپنڈی(اے این این ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پاکستان اورافغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے پیرکوجی ایچ کیومیں ملاقات کی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکورٹی پر بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان کے سیکورٹی معاملات بھی زیربحث آئے۔ امریکی خصوصی نمائندے نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا۔واضح رہے کہ امریکی خصوصی نمائندے نے اس سے قبل افغانستان کادورہ کیاجہاں گزشتہ روزانہوں نے افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ اورصدراشرف غنی سے ملاقاتیں کیں جبکہ افغان ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے افغانستان میں قیام امن بالخصوص طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردارکوناگزیرقراردیاتھا۔

مزید : صفحہ اول