سندھ اسمبلی میں شرمیلا فاروقی کے بیگ نے کھلبلی مچادی

سندھ اسمبلی میں شرمیلا فاروقی کے بیگ نے کھلبلی مچادی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں پیر کو ایک لاوارث بیگ پر تشویش پیدا ہو گئی ۔ کسی رکن نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کسی خاتون کا ہینڈ بیگ رکھا ہوا ہے لیکن یہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کس کا ہے ؟ اسپیکر نے وہ ہینڈ بیگ اٹھوا کر سیکرٹری کے پاس رکھوادیا ۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ بیگ کسی خاتون کا لگتا ہے ، اس کو تھوڑی دیر کے لیے پانی میں رکھ دیں ۔تھوڑی دیر بعد پتہ چلا کہ وہ بیگ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شرمیلا فاروقی کا ہے ۔ ان کے ایوان میں آنے سے پہلے ان کے اسٹاف نے ان کا بیگ وہاں رکھ دیا تھا ۔ شرمیلا فاروقی ایوان میں آئیں تو ان کا بیگ واپس دے دیا گیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول