سندھ حکومت کی کچھ گاڑیاں غائب ہیں ،نثار احمد کھوڑو

سندھ حکومت کی کچھ گاڑیاں غائب ہیں ،نثار احمد کھوڑو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سندھ حکومت کی کچھ گاڑیاں غائب ہیں ۔ ان کے بارے میں پتہ چلایا جا رہا ہے کہ وہ کہاں ہیں ۔ اس امر کا اعتراف پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سینئر وزیر تعلیم اور پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر سیما ضیاء کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بیان دیتے کہا ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حکومت سندھ کی 66 گاڑیاں غائب تھیں ۔ ان میں سے 35 گاڑیوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے اور وہ واپس لے لی گئی ہیں ۔ 31 گاڑیوں کا پتہ چلایا جا رہا ہے کہ وہ کہاں ہیں اور کس کے پاس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسروں کے تبادلے ہو جاتے ہیں اور کچھ وفاقی حکومت میں بھی چلے جاتے ہیں ۔ ان کے پاس جو گاڑیاں ہوتی ہیں ، وہ واپس نہیں کی جاتی ہیں ۔ اس وجہ سے گاڑیوں کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 82 ایسی گاڑیاں بھی واپس لے لی گئی ہیں ، جو کچھ افسروں کے پاس غیر قانونی طور پر تھیں ۔ ڈاکٹر سیما ضیاء نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا تھا کہ غائب ہونے والی گاڑیاں غلط مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول