علی پور ٹائر پھٹنے سے ویگن اور ڈالہ میں خوفناک تصادم ، 7افراد جاں بحق ، 10شدید زخمی

علی پور ٹائر پھٹنے سے ویگن اور ڈالہ میں خوفناک تصادم ، 7افراد جاں بحق ، 10شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفر گڑھ، علی پور، خانگڑھ (سپیشل رپورتر، نمائندہ پاکستان) ملتان سے علی پور جانیوالی پورو ہائی ایس حمزیوالی میں حادثے کا شکار، خواتین سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق ملتان سے علی پور جانیوالی ویگن ایل ای ایس 4555 کا ٹائر پھٹ گیا۔ اور گاڑی علی پور سے آنیوالی مزدا ڈالہ زیڈ وی بی 4498سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ فیاض ولد ریاض سکنہ شجاع آباد، سموسہ ولد رمضان سکنہ ڈیرہ، ذوالفقار ولد مشتاق سکنہ جتوئی، الیاس ولد اقبال سکنہ جلالپور، آسیہ بی بی، حرا بی بی اور عبدالعزیز جتوئی کی ہمشیرہ دم توڑ گئیں۔ جبکہ زخمیوں میں اسماعیل، اختر حسین، اللہ دتہ، محمد ساجد، مجاہد ندیم، خان محمد، محمد اسماعیل سمیت دیگر شامل ہیں۔ جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شہر سلطان اور علی پور داخل کرا دیا گیا۔