پاک فضائیہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، خواجہ آصف

پاک فضائیہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، خواجہ آصف

کراچی (آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے خطے میں اہم کردار حاصل ہے، پیر کے رروز وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فضایۂ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں قابل قدر ہیں، قومی دفاع میں پاک فضائیہ کو انتہائی اہمیت حاصل ہے،پاک فضائیہ صحیح سمت میں پیش رفت کررہی ہے ، دنیا بھر میں پاک فضائیہ کا کردار قائدانہ ہے، پاک فضائیہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہے، پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے اپنی جان نثار کرنے کیلئے تیار ہے،شہدا کے خاندانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں،سیکنڈاسکواڈرن میں فخر پاکستان جے ایف 17 کی شمولیت اہم دفاعی پیشرفت ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں ہے،پاک فضایہ کا ہرجوان ملکی دفاع کیلئے جان دینے کوہمہ وقت تیار ہیں،خطے میں دفاعی توازن انتہائی ضروری ہے،ملکی دفاع ہماری اولین ترجیح ہے،پاک فضائیہ کی تاریخ شہدا کی لازوال قربانیوں سے بھری ہے،ملی دفاع کیلئے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلایاجائیگا،قبل ازیں گزشتہ 6 دہائیوں سے زیر استعمال ایف سیون بی طیاروں کی جگہ پاک اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل کر لئے گئے۔پی اے ایف اسکوارڈن ٹو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل کرنے کی تقریب کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور میں ہوئی تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی شرکت کرنا تھی لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے وہ تقریب میں شریک نہ ہوسکے اور ان کی جگہ خواجہ آصف نے حکومت کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا جے ایف تھنڈر طیاروں کی شمولیت سے اسکوارڈن ٹو اور پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔واضح رہے کہ راشد منہاس شہید نشان حیدر کا تعلق بھی پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو سے ہی تھا۔ راشد منہاس نے 1971 میں طیارے کو ہائی جیک کر کے بھارت لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول