متحدہ کے بہت سے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں،انیس قائم خانی

متحدہ کے بہت سے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں،انیس قائم خانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں ۔اب ایم کیو ایم رکنیت ختم کرنے کی پریس ریلیزیں تیاررکھے ۔پیر کو پاکستان ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں انیس قائم خانی نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کو بتانا چاہتے ہیں کہ 26سیکٹروں کے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں ۔اب وہ رکنیت ختم کرنے کی پریس ریلیزیں تیار رکھے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر