’’ لعنت ہو اس شخص پر ، جس نے نوکریوں پر پیسے لیے ہوں ،گیان چند

’’ لعنت ہو اس شخص پر ، جس نے نوکریوں پر پیسے لیے ہوں ،گیان چند

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں پیر کو توجہ دلاؤ نوٹس کے وقفہ کے دوران وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن نندکمار کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ لعنت ہو اس شخص پر ، جس نے نوکریوں پر پیسے لیے ہوں ۔ ‘‘ اجلاس کی صدارت کرنے والی ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ ’’ لعنت ‘‘ کا لفظ حذف کیا جائے کیونکہ جو شخص لعنت کہتا ہے ، اسی پر لعنت ہوتی ہے ۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن نندکما رکے توجہ دلاؤ نوٹس پر گیان چند ایسرانی نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی امور میں 145 اسامیاں ہیں ، جن پر 96 افسران اور اہلکار کام کر رہے ہیں ۔ ان میں سے 24 کا تعلق اقلیتی برادریوں سے ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر