نجیب احمد شہید نے ایک مقصد کیلئے اپنی جان قربان کی،نجمی عالم

نجیب احمد شہید نے ایک مقصد کیلئے اپنی جان قربان کی،نجمی عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ نجیب احمد شہید نے ایک مقصد کیلئے اپنی جان قربان کی نجیب احمد نے اس وقت بہادری کا مظاہرہ کیا جب ایک لسانی تنظیم نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا تھا اور پی پی پی کے کارکنوں کو گھروں سے نکال کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا تھا وہ آج یہاں پیپلز سیکریٹریٹ میں شہید نجیب احمد کی 26ویں برسی کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کارکنوں خواتین پیپلز یوتھ کے نوجوانوں اور پی ایس ایف کے طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نجمی عالم نے کہا کہ شہید نجیب احمد سمیت پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے یرغمال کراچی کو آزاد کروانے اور شہرکا امن بحال کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا شہید نجیب احمد ایک سچے اور محب وطن پاکستان اور سیاسی کارکن تھے۔ انہوں نے ہمیشہ طلبہ کے مسائل اور حقوق کیلئے آواز اٹھائی۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نجیب احمد شہید نے جس مقصد اور مشن کیلئے اپنی جان قربان کی اس مشن کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں معاشی وسماجی سرگرمیاں بحال کرنے اور مکمل امن وامان کے قیام کیلئے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔برسی کے اجتماع سے ضلعی صدورمرزا مقبول احمد، ظفر احمد صدیقی، حاجی قاسم بلوچ، سعید چاؤلہ، پیپلز یوتھ کراچی کے جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ اور پی ایس ایف کراچی کے صدر جاوید بلوچ نے بھی خطاب کیا۔