مشکل گھڑی میں تاثرین کیلئے اپنی صلاحتیں وقف رکھی ہے :ضلع ناظم شانگلہ

مشکل گھڑی میں تاثرین کیلئے اپنی صلاحتیں وقف رکھی ہے :ضلع ناظم شانگلہ

ا لپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ ڈسٹرکٹ ناظم نیاز احمد خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے نگے،اپنے عوام کے ساتھ ہیں ،سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو ریلیف فراہم کی جائیگی۔ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے جان بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر معاضہ ادا کرنا یقینی بنا یا جائے،حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی سروے کیلئے فوری طور پر ٹیمیں روانہ کی جائے۔ان خیالات کا اظہار شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ناظم نیاز احمد خان نے اپنے دفتر میں متاثرین سے بات چیت اور متاثرہ علاقوں کے دوروں کے موقع پر کہی، نیاز احمد خان نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام رابطہ سڑکوں کو بحال کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائیل بروئے کار لائینگے،ضلعی حکومت رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھاری مشینری استعمال کررہی ہے،ضلع میں موجود تمام سرکاری وسائیل کو بروئے کار لا کر سڑکوں کی صفائی سمیت تمام دیگر مسائیل ،مشکلات پر قابو پایا جائے، ڈسٹرکٹ ناظم نیاز احمد خان نے کہ شانگلہ میں تباہ کن سیلاب نے ضلع کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،نیاز احمد خان نے کہا ہے کہ سیا ست سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، شانگلہ کے متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ریلیف سرگرمیوں کو فوری طور پر تیز کیا جائیں تاکہ متاثرین کی مشکلات کم ہو سکیں ،سیلاب زدگان کی آباد کاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر