بونیر ،زلزلہ اور بارش میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں چیک تقسیم

بونیر ،زلزلہ اور بارش میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں چیک تقسیم

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع ناظم بونیر ڈاکٹر عبیدواللہ نے حالیہ بارشوں اورزلزلہ میں جان بحق ہونے والے چار افراد کے لواحقین میں تین تین لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے ۔تفصیلات کے مطابق بونیر میں حالیہ بارشو ں اور زلزلہ میں چار افراد جان بحق ہوگئے تھے ،جن میں پیربابا کے مسماتہ محرون زوجہ اجمل مسماتہ مظہرہ سکنہ انعاپور عصمت خان سکنہ بھائی کلے اور عبدالرحمان سکنہ سلارزوں میرہ شامل ہیں ۔کے لواحقین کو پیر کے روز ضلع ناظم نے انکے گھروں پر جاکر انہیں تین تین لاکھ روپے کے چیک دئے ،اس موقع پر انہوں نے عمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور جان بحق ہونے والے افرادکے لئے دعائے مغفرت کی ۔اور اس موقع پر ضلع ناظم نے کہا کہ بارشیں اور زلزلے قدرتی آفات ہوتے ہیں جس پر انسان کا بس نہیں چلتا ،ہمیں ہر وقت اللہ تعالی سے اس قسم کے افات سے بچنے کے لئے دعائے خیر مانگنی چاہیئے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ وہ امان میں رکھے ،انہوں نے کہا کہ مالی امداد قیمیتی انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتا مگر یہ عمزدہ خاندانوں کے ساتھ دکھ درد میں شریک اور نکے تکالیف میں کمی لانا ہے ۔اس موقع پر ناظم یو نین کونسل آباخیل گل محمد خان عرف طو طا بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر