بریکوٹ ،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ایک شخص کو کچل دیا
بریکوٹ (نمائندہ پاکستان)بریکوٹ کے نواحی علاقہ ابوہا میں تیز رفتا ر موٹر سائیکل نے فرح ادیبہ کو کچل دیا ‘ جبکہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے نواحی علاقہ ابوہا میں گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث 8سالہ فرح ادیبہ سکنہ ابوہا کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں بریکوٹ ہسپتال لا یا گیا ‘ مقامی پولیس نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ‘ یار دہے کہ ڈی پی او سوات کے احکامات کے باوجود لنڈاکے تا مانیار جی ٹی روڈپر کم عمر ڈرائیوران اور موٹر سائیکلوں کی بھرمار کی وجہ سے روزانہ حادثات معمول بن گئے جس پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ۔