مردان ،فریقین کے مابین فائرنگ سے 2 زخمی

مردان ،فریقین کے مابین فائرنگ سے 2 زخمی

مردان(بیورورپورٹ)تھانہ پار ہوتی کے علاقے خانذادمیر کلے میں آراضی کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کی ٹیم نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دئیے پولیس نے دونوں فریقین کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق فریق اول شیر محمد ولد غلام محمداور فریق دوم گل باچہ ولد یوسف ساکنان خانزاد میر کلے کے مابین اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا اور پیر کے روز دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اچانک فائیرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں فریق اول شیر محمد اور فریق دوم کے گل باچہ فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر