کروڑوں کا مطالبہ کرنیوالے 2 بھتہ خور کیخلاف مقدمہ

کروڑوں کا مطالبہ کرنیوالے 2 بھتہ خور کیخلاف مقدمہ

پشاور(کرائمز رپورٹر)تھا نہ بھانہ ماڑی کے حدود عثمانیہ کالونی میں شہری کو دھمکی آمیز خطوط دینے اور کروڑوں روپے کا بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واقعات کے مطابق عثمانیہ کالونی کے رہائشی شمس الرحمن ولد حاجی میرا گل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل اسے گھر کے گیٹ سے دھمکی آمیز خط ملا جس میں ایک کروڑ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے چار روز بعد دوبارہ اسے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں بھتہ خوروں کی جانب سے 30لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا مدعی کے مطابق معلومات کرنے پر پتہ چلا ہے کہ اسے بھتہ کیلئے دھمکی آمیز خطوط ارسال کرنے میں افغان ولد جہانزیب اور کابل خان ساکنان غفار آباد ملوث ہے پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر