ڈیرہ ،ٹریفک حادثے میں 1 شخص زخمی ،مقدمہ درج

ڈیرہ ،ٹریفک حادثے میں 1 شخص زخمی ،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پہاڑپوررنگپور روڈپردوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔سٹی پولیس نے عسکری فلنگ سٹیشن کی ناقص سیکورٹی پرایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔سٹی پولیس نے دھمکی کیس کے اشتہاری ملزم عمران کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدودمیں پہاڑپوررنگپورروڈپرتیزرفتارموٹرسائیکل نے دوسرے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی جس سے موٹرسائیکل پرسواراکبرزمان وزیرسکنہ کھرووالی زخمی ہوگیا۔پہاڑپورپولیس نے اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔سٹی پولیس نے 25مئی2014ء کے تھانہ کینٹ کے دھمکی کیس کے اشتہاری ملزم عمران بھٹنی کودوران گشت گرفتارکرلیا۔سٹی پولیس نے عسکری فلنگ سٹیشن کی ناقص سیکورٹی پراسکے منیجرنویداحمدسکنہ توصیف آبادکالونی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔