اے این پی نوشہرہ ،16 اپریل کو جلسہ منعقد کیا جائیگا

اے این پی نوشہرہ ،16 اپریل کو جلسہ منعقد کیا جائیگا

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ 16تاریخ کو جہانگیرہ کے مقام پر ایک بڑے جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اس جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے شمولیتی جلسے میں حکومتی پارٹی کا ایک اہم شخصیت اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گے اس جلسے میں مخالفین کی نیندیں حرام ہوجائے گی کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کیلئے ہرپلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے موجودہ حکومت صرف تبدیلی کے نعرے لگاتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے جس کی وجہ سے آج لوگ بڑی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں جلسے میں امیرحیدرخان ہوتی، میاں افتخارحسین خطاب کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عوام بیروزگاری اور مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں جس کی وجہ سے آج لوگ موجودہ حکومت سے ناراض ہے تبدیلی کے نعرے لگانے والے تبدیلی تو نہ لاسکے مگر عوام کو مزید مسائل میں دھکیل دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر