جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔اپنے بیان میں جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ میں نے پارٹی میں نہ کبھی کوئی عہدہ پہلے مانگا تھا اور نہ اب مانگوں گا۔انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی میں جمہوریت لانے کا بہترین آئیڈیا تھامگر انٹرا پارٹی انتخابات کی وجہ سے اعلی سطح پر پارٹی میں دراڑیں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
پڑنا شروع ہوگئی تھیں جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔ میں اس اہم وقت پر کسی صورت پارٹی کو تقسیم ہوتے نہیں دیکھ سکتا ۔اس لئے ضروری ہے کہ پارٹی میں دراڑیں روکی جائیں۔ عام کارکن کی طرح تحریک انصاف کی خدمت کرتارہوں گا۔جہانگیر خان ترین نے مزید کہا کہ تمام کشتیاں جلا کر عمران خان کے نظریے کی خاطر پارٹی میں شامل ہوا تھا۔اب فیصلہ کیا ہے کہ اپنی تمام تر توانائیاں ن لیگ کے خلاف استعمال کروں گااور کوشش کروں گا کہ عمران خان کے نظریے کو آگے لے کر جاؤں ۔ عمران خان نے پانامہ لیکس کے بعد ن لیگ کے خلاف اصولی موقف اختیار کیا ہے ۔اب پوری پارٹی کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔اچھی بات نہیں کہ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ دھڑے بندی کی بات کرتی ۔میں کبھی بھی پارٹی میں دھڑے بندی کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی پارٹی میں دھڑے بندی ہونی چاہیے۔