گندم کی کٹائی شروع، پاسکو مراکز خریداری میں ناکام، کاشتکار مایوس ہونے لگے

گندم کی کٹائی شروع، پاسکو مراکز خریداری میں ناکام، کاشتکار مایوس ہونے لگے

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) گندم کی فصل کی کٹائی کا عمل شروع ہوچکا ہے لیکن ابھی تک ٹبہ سلطان پور اور گرد نواح کے پاسکو مراکزپر گندم خرید نے کے لیے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے کاشتکاروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے پاسکو مراکز پر ابھی تک گذشتہ سال کی گندم(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کا پرانہ سٹاک موجود ہے۔ پاسکومراکزپر خریداری کا عمل انتہائی مشکل نظر آرہا ہے علاقہ کے کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر خوراک وزراعت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر