زمیندار کی غنڈہ گردی، بستی کا پانی کاٹ کر کھیتوں کو لگانے لگا، مکینوں کا احتجاج

زمیندار کی غنڈہ گردی، بستی کا پانی کاٹ کر کھیتوں کو لگانے لگا، مکینوں کا ...

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بااثر زمینداروں نے بستی راجے والی میں واٹر سپلائی کے پائپ کاٹ کر زرعی اراضی میں پانی چھوڑ دیا ۔ایک ماہ سے پانچ سو گھرکے سینکڑوں افراد پینے والے صاف پانی سے محروم ہیں۔ آبادی پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ ڈسٹرکٹ گورٹمنٹ بہاولنگر کے افسران نے متاثرہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے بند کردئیے۔پرائیویٹ واٹر(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

یووزر کمیٹی کے نام نہاد چیئرمین و ٹھیکیدار چوہدری اختر نے سیاسی اثر ورسوخ کی ایماء پر سرکاری افسران کو کاروائی سے روک رکھا ہے۔باپردہ خواتین دوردراز کے علاقوں سے گھڑوں میں پانی بھر کرگھریلو ضروریات پوری کرنے پر مجبورہیں۔راجے والی بستی کے مکین سراپہ احتجاج ہوکر سڑک پر نکل آئے لیکن افسران حرکت میں نہ آسکے۔ بستی کے مینوں نے کہا کہ چوہدری اخترگورنمنٹ ٹھیکیدار ہے جس نے مقامی سیاسی افراد کی پشت پنائی کے باعث بڑی سوچی سمجھی سازش کے تحت واٹر سپلائی کی پرائیویٹ کمیٹی بنا رکھی ہے علاقہ میں قائم فی کس گھر سے 2سو روپے ماہانہ فیس بھی غنڈہ گردی کے تحت اکٹھی کرتے ہیں واٹر سپلائی کی ماہانہ فیس نہ دینے والے افراد کو زودوکوب کیا جاتا ہے ۔مکینوں نے ضلعی حکومت کے خاموش افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نام نہاد کمیٹی کے کرتا دھرتا افراد سے بھاری نذرانہ لینے کے بعد متاثرین عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے اپنے دفاتر کے دروازے بند کرلئے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر