مسلسل بارش ‘ گندم کی اوسط پیداوار میں کمی ‘ کوالٹی خراب ہونیکااندیشہ

مسلسل بارش ‘ گندم کی اوسط پیداوار میں کمی ‘ کوالٹی خراب ہونیکااندیشہ

ملتان( سپیشل رپورٹر) گندم کے کاشتہ علاقوں میں مسلسل موسلادھار برسات سے گندم کی کھڑی تیار فصل گرکر تباہ ہونے کااندیشہ پیدا ہوگیاہے بالیوں میں پکے ہوئے دانوں کی کوالٹی بھی خراب ہونے کااندیشہ پیدا ہوگیاہے بالیوں میں دانے کالے ہونا شروع ہوگئے ہیں گندم کی اوسط پیداوار میں 6 (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

سے 7 من فی ایکڑ کمی آنے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے گری ہوئی فصل گندم کے دانے گرنے سے خراب ہوجاتے ہیں اس طرح ناموزوں موسمی حالات سے گندم کی فصل کو ارب روپے کاخسارہ ہونے کااندیشہ پیدا ہوگیا ہے فصل گندم کی کٹائی اور گہائی کاعمل مزید ایک ہفتہ تاخیر کاشکار ہوگیا ہے بعض علاقوں میں کھڑی فصل پر آسمانی بجلی کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس سے درجنوں ایکڑ فصل گندم جل کرراکھ ہوگئی ہے اس سال حکومت کی خریداری ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگیاہے توڑی اور گندم کی قلت کااندیشہ پیدا ہوسکتا ہے بیشتر علاقوں میں ژالہ باری سے بھی فصلیں برباد ہوچکی ہیں جبکہ کچے کے علاقوں میں دریائی کٹاؤ سے کاشتہ فصلیں دریا برد ہوتی جارہی ہیں ان وجوہات کی بناء پر فصل گندم کی پیداوار اہداف حاصل کرنا کافی مشکل ہوگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر