پانامہ لیکس پر سیاست کرنے والے عوامی عدالت میں کئی بار شکست کھا چکے ‘ یوسف کسیلیہ
گگو منڈی( نامہ نگار) پانامہ لیکس پر سیاست کرنے والے عوامی عدالت میں کئی بار شکست کھا چکے ہیں ۔الزامات لگا کر سیاسی دوکانیں لگانے والوں سے جب بھی عدالتوں نے ثبوت مانگے تو انکے پاس کچھ بھی نہیں تھا ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس بھی ایک سازشی پیپر ہے جب دشمن طاقتوں نے مختلف حربوں(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
سے ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کو شش کی تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جسکے بعد پانامہ لیکس کا ڈرامہ کیا گیا مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف ملک کو اقتصادی میدان میں آگے لانے کے لیے سر گرم ہیں پاک چین اقتصا دی را داری منصوبہ دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پاکستانی قوم میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انہوں نے کہا عمران خان کے نئے دھرنوں اور بلا جواز مطالبات ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا پرانہ طریقہ کار ہے لیکن وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب ان رکاٹوں کو روند ڈالیں گئے ۔