پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمند ر سے گہری ہے ‘ سعود مجید
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مشیر وزیراعظم پاکستان سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمند ر سے گہری ہے شہد سے میٹھی اور اور فولاد سے زیا دہ مضبو ط ہے ۔ دو نو ں ممالک کی دوستی آزمودہ اور آزمائش کی ہر گھڑی پو پورا اتری ہے ۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ چین کی اس ملک (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
سے تجا رت 80ارب ڈالر ہے ۔ جس سے ہماری جنگیں رہی ہیں ۔ جبکہ ہمارے ساتھ چین کی تجا رت صرف 7ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔ چین نے بھا ر ت میں کوئلے کی بنیا د پر ہزارو ں میگاواٹ بجلی پید ا کر نے کے منصوبے لگا نے ہیں ۔جبکہ ہماری شروعات اب ہو رہی ہے ۔ چین کی پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کار ی سے چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کر نے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے ۔ ایک وقت تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں سرمایہ کاری سے خوفزدہ تھے۔ لیکن ہمارے دو ست ملک چین نے آگے بڑھ کر ہمار ا ہاتھ تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت اور فوج نے مل کر دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کر نا ۔ پنجاب پولیس نے بڑے کا رنامے سر انجا م دیے ہیں ۔ سانحہ گلشن پارک دہشت گردی کا بد ترین واقعہ تھا ۔