پوسٹ آفس میانچنوں ریٹائرڈ فوجیوں کو پنشن کی ادائیگی میں بہانے بنانے لگا

پوسٹ آفس میانچنوں ریٹائرڈ فوجیوں کو پنشن کی ادائیگی میں بہانے بنانے لگا

محسن وال(نامہ نگار) میاں چنوں پوسٹ آفس میں رئٹائرڈفوجی اپنی پنشن لینے کے لیے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں اور ان کو کیش نہ ہونے کا بہانہ بنا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے فوجیوں قطب دین محمد بشیر محمد ریاض محمد نزیر محمد نواز وغیرہ نے کہا کہ پوسٹ آفس میں ہمارے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے ہم نے بیس پچیس سال اپنے ملک کی خدمت کی ہے اور ہماری پنشن ہم کو نہیں دی جا رہی جب(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

اس سلسلے میں پوسٹ ماسٹر شاھد اقبال میاں چنوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنے موقف بیان کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ڈاکخانہ کے اعلیٰ افسران ڈاکخانہ کوفعال کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں کیش فراہم نہیں کیا جاتافوجی آکر ہمارے ساتھ جھگٹراکرتے ہیں اور ہمارے پا س عملہ کی کمی ہے جس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے رئٹائرڈ فوجیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر