عدالت کا ریکارڈ میں ٹمپرنگ ‘ کرپشن پر6ایکسائز افسروں کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم

عدالت کا ریکارڈ میں ٹمپرنگ ‘ کرپشن پر6ایکسائز افسروں کی درخواست ضمانت پر ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور کرپشن پر 6ایکسائزافسروں کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیاہے فاضل عدالت میں اے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ای ٹی او ملتان ملک الطاف،انسپکٹروں محمد احسان خان ،اسلم نیا زی اور محمد جمیل نے درخواست ضمانت بعد از گرفتار ی اور ملزم انسپکٹر وں عدنان وحید خان اور اظہر خورشید خان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ ان سمیت دیگر ملزموں کے خلاف تھا نہ اینٹی کرپشن ملتان میں مقدمہ درج کیا گیا کہ ملزموں نے سینکڑوں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن بکس تیار کرنے کے ساتھ ٹوکن ٹیکس فیس میں خردبرد اور کرپشن کی ہے جس پرمقدمہ درج کیا گیا درخواست گذار ان کیمطابق ان کو غلط طورپر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے اس لئے درخواست گذاران کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 18 اپریل اور ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر