بھکر کو ہائیکورٹ ملتان بنچ میں شامل کرو کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ ‘ دستخطی مہم شروع

بھکر کو ہائیکورٹ ملتان بنچ میں شامل کرو کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ ‘ ...

بھکر(نامہ نگار)بھکر کو ہائی کورٹ ملتان بنچ میں شامل کرو کمیٹی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی کیمپ ضلع کچہری احاطہ میں لگایا گیا جس میں کمیٹی کے صدر فیض بلال ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری طارق محمود کھوکھر ایڈووکیٹ نے دستخطی مہم کا آغاز کیا جس میں(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

وکلاء اور سائلین کی کثیر تعداد نے دستخطی رجسٹرڈ میں بھکر کو ہائی کورٹ ملتان بنچ میں شامل کرنے کی حمایت میں دستخطی مہم میں اپنی رائے کا بڑھ چڑھ کر اظہار کیا اور ساتھ ہی ڈسٹرکٹ بار کے جنرل ہاؤس کے اجلاس کی طلبی اور متفقہ قرار داد کی منظوری کے لیے بھی مقامی وکلاء نے ریکوزیشن پر اپنے اپنے دستخط کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر