کوٹ ادو، مہندی کی تقریب میں شریک باراتی دلہن کے باپ کو قتل کر کے فرار

کوٹ ادو، مہندی کی تقریب میں شریک باراتی دلہن کے باپ کو قتل کر کے فرار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع جھونجھن والی میں خادم حسین نمڑدی کی بیٹی ثوبیہ بی بی کی شادی اپنے چچا زاد شعیب نمڑدی سے طے تھی کہ گزشتہ شب رسم حنا کی تقریب ہو رہی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

تھی کہ تقریب میں شریک باراتی موضع عثمان رڈ کا رہائشی فیاض حسین موہانہ نے پسٹل نکال کر دلہن ثوبیہ کے والد خادم حسین پر فائرنگ شروع کر دی جس پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، پولیس کوٹ ادو نے مقتول خادم حسین کے بیٹے عامر شہزاد نمڑدی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر179/16زیر دفعہ34-302درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر