وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ ماڑی تا لکی وڈھ کی تعمیر کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی بین الصوبائی ...

ڈیرہ غازیخان( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف نے پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ ماڑی تا لکی وڈھ کی تعمیر کی منظوری دیدی ، سڑک وزیر اعلیٰ پنجاب (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

شہباز شریف کے صوابدیدی فنڈز سے تعمیر کی جائیگی ، سڑک پر ایک ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی ، منصوبہ کو تین سال میں مکمل کیا جائیگا ، سڑک کی تعمیر کیلئے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے درخواست کی تھی ، سڑک راجن پور کے قبائلی علاقہ ماڑی سے بلوچستان کے علاقہ لکی وڈھ ( کلاچاس ) تک تعمیر ہوگی’ اس سڑک کا پہلا حصہ 2016-17، دوسرا 2017-18اور تیسرا2018-19میں مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا ،منصوبہ کی تعمیر سے صوبہ پنجاب سے بلوچستان کا طویل راستہ نہ صرف کم ہوکر رہ جائیگا بلکہ بلوچستان سے پنجاب کے ضلع راجن پور اور پنجاب کے ضلع راجن پور سے بلوچستان جانیوالے مسافروں کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہونگی ۔ منصوبے کا ڈیزائن مکمل کرلیا گیا ہے اور رواں ماہ کے دوران منصوبہ کی منظوری دیدی جائیگی اور آئندہ ماہ مئی میں منصوبہ کے ٹینڈرز جاری کر دئیے جائینگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر