94 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز پروموشن بورڈ کے سامنے پیش ‘ حتمی اعلان آج ہوگا

94 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز پروموشن بورڈ کے سامنے پیش ‘ حتمی اعلان آج ہوگا

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفس میں ملتان ریجن کے 94اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز پرموشن بورڈ کے سامنے پیش ہوئے ،اس دوران اے ایس ائیز کا سروس ریکارڈ اور دیگر دستاویزات (بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

چیک کیے گئے جبکہ ان کا انٹرویوبھی کیا گیا۔بورڈ میں آر پی او ملتان طارق مسعود یاسین ،سی پی او ملتان اظہر اکرم،ڈی پی او خانیوال،لودھراں اور وہاڑی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق 42اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔تاہم حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر