پنجاب بھر میں پارکوں کی سکیورٹی موژرترین بنانے کیلئے ایس او پی جاری

پنجاب بھر میں پارکوں کی سکیورٹی موژرترین بنانے کیلئے ایس او پی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پارکوں کی سکیورٹی مؤثر ترین بنانے کیلئے سکیورٹی کا ایس او پی جا ری کر تے ہوئے پارکوں کو سکیورٹی کیمروں کی نظر جبکہ دیواریں اونچی کرنے سمیت سکیورٹی گارڈ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے تمام اضلاع کے ڈی سی او،ڈی پی او، سی پی اوز پارکوں کی سکیورٹی کا نظام چیکنگ کریں گے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے محکمہ داخلہ نے گلشن پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے پارکوں میں آنے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر کے پارکوں کی سکیورٹی کا پلان جاری کرتے ہوئے تمام اضلا ع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی او، سی پی اوز پارکوں کے سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایات بھی دے دیں، ادھر نئے سکیورٹی پلان کے تحت صوبہ بھر کے تمام پارکوں کی دیواریں اونچی کر کے پارکوں کیچ اروں کونوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کیمرے لگانے سمیت دیوار پر کانٹے دار تاریں اور سکیورٹی گارڈ بھرتی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور پارکوں کے آس پاس پھرنے والے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائی گی اور پارکوں کی حفاظت کیلئے پولیس بھی تعینات کی جائیگی۔