انیس قائم خانی کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

انیس قائم خانی کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
انیس قائم خانی کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی نے سندھ ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے جسے سندھ ہائیکورٹ نے سات روز کے لیے منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں انیس قائم خانی پر دہشتگردوں کا علاج کرانے کا الزام ہے اور انسداد دہشتگردی کی عدالت ان کے کئی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے ۔ انیس قائم خانی پہلے دبئی میں مقیم تھے تاہم اب کراچی واپس آکر سیاست میں متحرک ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے جس سے بچنے کیلئے انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض انیس قائم خانی کی 7 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔

مزید : کراچی