چینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور انچارج کی جگہ دوست ڈیوٹی دے رہا تھا، گرفتار کر لیا گیا

چینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور انچارج کی جگہ دوست ڈیوٹی دے رہا تھا، گرفتار ...
چینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور انچارج کی جگہ دوست ڈیوٹی دے رہا تھا، گرفتار کر لیا گیا

  


لاہور(ویب ڈیسک) شہر میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی رسک بن گئی ہے۔ گز شتہ روزچینی باشندوں کی سکیورٹی پر تعینات انچارج جعلی نکلا۔ بتایا جاتا ہے نشتر کالونی کے علاقہ میں پولیس نے دوران چیکنگ چینی باشندوں کی سکیورٹی پر معامور جعلی گارڈ انچارج کو حراست میں لے لیا۔ پنجاب کانسٹیبلری بٹالین ون کا انچارج اپنی جگہ پر یاسر بلاک کے رہائشی عمران خان کو ڈیوٹی پر بٹھاکر چلاگیا۔ دوران چیکنگ پتہ چلا عمران خان گارڈ انچارج نہیں۔ اس کے خلاف مقد مہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیاگیا ہے۔ اس نے دوران تفتیش بتا یااس کا اہلکار دوست اسے یہاں بیٹھا کر گیا تھا۔پولیس کے مطابق وہ کئی دنوں سے اپنے دوست کی جگہ ڈیوٹی دے رہا تھا۔

مزید : لاہور