شاہ محمود قریشی کی پی پی رہنماوں سے ملاقات ، پاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی کی پی پی رہنماوں سے ملاقات ، پاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی ...
شاہ محمود قریشی کی پی پی رہنماوں سے ملاقات ، پاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی پی رہنماوں سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں اعتزاز احسن، خورشید شاہ اور سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔

ملاقات کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس بین الاقوامی معاملہ ہے جس پر پی ٹی آئی اور پی پی کی سوچ ایک ہے ۔پی پی رہنماوں کو پاناما لیکس کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی دعوت دی ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاناما لیکس کا معاملہ ہر فورم پر اٹھانا چاہتی ہے جس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔شاہ محمود قریشی سے ہونے والی ملاقات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کو مانتے ہیں تبھی واپس آئے ہیں اپوزیشن نے تحریک التوا کسی اخبار یا رسالے سے بنا کر نہیں دی پاناما لیکس کے معاملے پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر برطانوی وزیر اعظم پر بھی دباو ہے نواز شریف کیلئے بھی بہتر ہوگا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے کمیشن تشکیل دیا جائے جو معاملے کی تحقیقات کرے۔

مزید : قومی /اہم خبریں