شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی چھٹی سالگرہ آج
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا شادی کی چھٹی سالگرہ آج منائیں گے۔ مذکورہ جوڑ ا6 سال قبل 12 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا چھٹی سالگرہ کے موقع پر ان کے عزیز واقارب دوست احباب اور پرستار آج مختلف مقامات پر شادی کی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔